حیدرآباد

صدرنشین ریاستی حج کمیٹی کا دورہ شمس آباد ایرپورٹ،عازمین حج کے انتظامات کا جائزہ

 ٹھہرانے کے انتظامات کا بھی معقول بندوبست کیا گیا ہے اور بیت الخلاؤں کا بھی خواتین اور مرد  عازمین کیلئے علحدہ علحدہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ مولانا خسرو پاشاہ نے ائیر پورٹ عہدیداروں کو عازمین حج کو بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔

حیدرآباد: مولانا سیدشاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے پیر کو شمس آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ ائیر پورٹ اتھارٹیز نے مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ کو ائیر پورٹ پر عازمین حج فراہم کی جانیوالی سہولتوں سے متعلق مختلف مقامات کا معائنہ کروایا۔

متعلقہ خبریں
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
حج کمیٹی کے زیراہتمام اتوار 14مئی کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع
حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ’اسمارٹ ٹرالیز‘ متعارف (ویڈیو)
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار

 جی ایم آرائیر پورٹ اتھارٹیز نے عازمین حج کو ٹھہرانے کی جگہ، وضو خانے اور نماز ادا کرنے کی جگہ کا معائنہ کروایا۔ جی ایم آر اتھارٹیز نے  صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو بتا یا کہ شمس آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر خواتین عازمین و مرد حضرات کیلئے دو علحدہ،وضو خانے اور بیک وقت نماز ادا کرنے کی جگہ فراہم کی جارہی ہے۔

 ٹھہرانے کے انتظامات کا بھی معقول بندوبست کیا گیا ہے اور بیت الخلاؤں کا بھی خواتین اور مرد  عازمین کیلئے علحدہ علحدہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ مولانا خسرو پاشاہ نے ائیر پورٹ عہدیداروں کو عازمین حج کو بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔

ائیر پورٹ کے دورہ کے موقع پرسید عظمت اللہ حسینی صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ وقف بورڈ،جناب محمد مجیب الدین، محمد لئیق، ڈاکٹر سیداظہر علی اراکین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی،سجاد علی ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی، عرفان شریف اے ای اوتلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی، کے۔

 ایم ریڈی ایڈیشنل (بی سی اے ایس)، آر۔سی مینا،ڈپٹی کمانڈنٹ(جی ایم آر)،محمد واجد علی (سعودی ائیرلائنز)، شماندار،اڈیشنل(ایف آر آر او)، جنید سالک،ڈپٹی کمشنر (کسٹمس)، سجیت (جی ایم آر) سکیوریٹی، سنتوش (سی آئی ایس ایف)، سمیت کپور (جی ایم آر)، شریمتی لیلا (جی ایم آر)، سنیل (جی ایم آر)، پنکج راکشا کے علاوہ ائیر پورٹ کے دیگر اسٹاف و عہدیدار موجود تھے۔