پروفیسر مسعود احمد کی دسویں کتاب لمعات مسعود اردو و جرمن رسم الخط کی اتوار کو سالارجنگ میوزیم میں رسم اجرا
اردو میں اس شعری مجموعہ کا ڈاکٹر ارشاد بلخی (ہیمبرگ جرمنی) نے جرمن زبان میں ترجمہ کیا ہے اس کتاب کی رسم اجرا تقریب عنقریب تنظیم مکتب صوفی (جرمنی) کی جانب سے ہیمبرگ جرمنی میں بھی منعقد ہوگی۔
حیدرآباد: پروفیسر محمد مسعود احمد ممتاز و معروف شاعر و ادیب اور چیف آپریٹنگ آفیسر رینوا بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ کی دسویں کتاب ،”لمعات مسعود” جو شعری مجموعہ ہے اس کا رسم اجرا 5 -اپریل کو 5.30 بجے لائق علی آڈیٹوریم، سالار جنگ میوزیم، حیدرآباد میں مقرر ہے اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ اردو اور جرمن رسم الخط میں شائع کی گئی ہے۔
اور اس کتاب میں اہل جرمن کی مختلف صفات کو بیان کیا گیا ہے اس کتاب میں جرمن کی تاریخ تہذیب، تمدن، علم، صنعت اور تجارت کا احاطہ کیا گیا ہے 20 غزلوں اور 100 قطعات کے علاؤہ 600 سے زائد اشعار پر مشتمل اس کتاب میں جرمن تہذیب کو پیش کیا گیا ہے علاوہ ازیں ہندوستانی تہذیب و حب الوطنی پر بھی اس کتاب میں کلام شامل ہے۔
اردو میں اس شعری مجموعہ کا ڈاکٹر ارشاد بلخی (ہیمبرگ جرمنی) نے جرمن زبان میں ترجمہ کیا ہے اس کتاب کی رسم اجرا تقریب عنقریب تنظیم مکتب صوفی (جرمنی) کی جانب سے ہیمبرگ جرمنی میں بھی منعقد ہوگی۔ سالار جنگ میوزیم آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی صدارت پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی کریں گے۔
جناب سید انوار الہدی سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس (متحدہ اندھرا پردیش ) کتاب کی رسم اجرا انجام دیں گے جناب طارق انصاری صدر نشین تلنگانہ اقلیتی کمیشن, ارشاد بلخی(جرمنی) مہمان خصوصی ہوں گے ڈاکٹر محمد عبدالستار خاں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر امریکن سوسائٹی بوسٹن امریکہ، سید شفیع الدین اعجاز ڈائریکٹر شنگریلا گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، غزل سمراٹ عدنان سالم بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کریں گے ۔
سید آصف علی ناظم اجلاس ہوں گے بعد ازاں سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ ہوگا عالمی شہرت یافتہ مخدوم ایوارڈ یافتہ شاعر جناب فاروق شکیل مشاعرے کی صدارت کریں گے لطیف الدین لطیف ناظم مشاعرہ ہوں گے سردار سلیم، سمیع اللہ حسینی سمیع، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، بشارت علی اختر، طاہر گلشن آبادی، ظفر فاروقی، انجنی کمار گوئل، واحد نظام آبادی، خادم رسول عینی، شکیل حیدر، ڈاکٹر نعیم سلیم، نوید جعفری حنا شہیدی، ایلزبیتھ کورین مونا، تقیہ غزل، شاہد عدیلی، فرید سحر، وحید پاشاہ قادری اور لطیف الدین لطیف کلام سنائیں گے خواتین و حضرات سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔