مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں گرمی کی شدید لہر کب تک جاری رہے گی؟

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں گرمی کی شدید لہر اس ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں گرمی کی شدید لہر اس ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی خبر رساں ادارے عاجل نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ الشرقیہ ریجن میں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

قومی مرکز کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ریجن میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

جبکہ ریاض اور قصیم میں درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز دمام اور ینبع میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، الاحسا میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ، ریاض، شرورہ اور مکہ مکرمہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ اور وادی الدواسر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حفر الباطن، القیصومہ اور الاحسا میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر گرم موسم کے دوران گرمی کی تھکن اور سن سٹروک کے خطرے کی ابتدائی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔