بھارت

سنبھل جارہے راہل گاندھی کے قافلے کو غازی آباد میں روک دیا گیا

پارٹی نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کی اس کارروائی کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے قافلے کو اتر پردیش پولیس نے بدھ کو دہلی-غازی آباد سرحد پر روک لیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا بھی ان کے ساتھ تھیں۔

متعلقہ خبریں
پولیس کی موجودگی میں وکیل کو دفتر میں گھس کر گولی مار دی گئی
یوپی پولیس کیلئے لا اینڈ آرڈر مذاق بن کر رہ گیا: پرینکا گاندھی
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

کانگریس پارٹی کے مطابق، مسٹر گاندھی اور ان کے قافلے کے ارکان اتر پردیش کے قصبہ سنبھل جارہے تھے، جہاں حال ہی میں ایک متنازعہ مذہبی مقام کے سروے پر پرتشدد مظاہروں میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا،’’مسٹر گاندھی اور محترمہ واڈرا کی قیادت میں ہمارے وفد کو غازی آباد میں سرحد پر روک لیا گیا۔ "ہمارا وفد سنبھل جارہا تھا۔

پارٹی نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کی اس کارروائی کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر سنبھل میں تشدد کی وجہ سے اپنوں کو کھونے والوں کے اہل خانہ سے ملنے جا رہے تھے۔

دہلی-اتر پردیش سرحد پر غازی آباد میں کانگریس کے قافلے کو روکے جانے پر افراتفری مچ گئی اور زبردست جام لگ گیا۔