حیدرآباد
بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں کے خلاف حیدرآباد میں ریلی
بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں کے خلاف آج شہرحیدرآباد کے ملک پیٹ میں بی جے پی لیڈر کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔

حیدرآباد: بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر حملوں کے خلاف آج شہرحیدرآباد کے ملک پیٹ میں بی جے پی لیڈر کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔
یہ ریلی قدیم ملک پیٹ سے چادر گھاٹ تک نکالی گئی، جس میں ہندو تنظیموں کے لیڈران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہو رہے حملوں کے بارے میں بعض سیاسی پارٹیاں خاموش ہیں، جو ہندو سماج دیکھ رہا ہے۔
انہوں نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیشی ہندوؤں کے تحفظ کے لیے متحد ہوں اور اس مقصد کے لیے کسی بھی جدوجہد کے لیے تیار رہیں۔
ریلی کے شرکا، ہاتھوں میں بڑے بینرتھامے ہوئے تھے جس میں پڑوسی ملک کے ہندووں کے تحفظ کا مطالبہ کیاگیا۔شرکا نے بنگلہ دیش اورہندووں کو بچاواوربھارت ماتا کی جئے جیسے نعرے لگائے۔