تلنگانہ

نارائن پیٹ حج سوسائٹی کے وفد کی تلنگانہ حج کمیٹی سے نمائندگی

ویٹنگ لسٹ میں شامل نارائن پیٹ کے تمام عازمین کو انشاللہ ضرور بہ ضرور موقع دیا جائیگا ،جیسا کے گذشتہ سال ویٹنگ لسٹ میں شامل زیادہ سے زیادہ عازمین کو موقع ملا تھا

نارائن پیٹ : نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کا ایک نمائندہ وفد ، صدر حج سوسائٹی جناب الحاج محمد امیرالدین ایڈوکیٹ و معتمد عمومی جناب الحاج عثمان عبیداللہ صدیقی مجاہد  , پر مشتمل  تھا ،آج  حج ہاؤز حیدرآباد پہنچ کر اسٹنٹ چیف ایگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی جناب محمد عرفان شریف سے ملاقات کرتے ہو ئے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ حج 2027 کے لئے نارائن پیٹ ضلع سے جملہ 37 عازمین نے حج بیت اللہ کے لئے اپنی درخواستیں داخل کی تھیں تا ہم صرف گیارہ عازمین کا قرعہ کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا ہے ، اور 26 عازمین ویٹنگ لسٹ میں شامل ہیں

 وفد نے اسٹنٹ سی ای او حج کمیٹی سے درخواست کی کہ ماباقی 26 عازمین کو بھی جو ویٹنگ لسٹ میں ہیں انہیں بھی خوش نصیب عازمین میں شامل کریں ، جناب محمد عرفان شریف نے وفد کو تیقن دیا کہ ویٹنگ لسٹ میں شامل نارائن پیٹ کے تمام عازمین کو انشاللہ ضرور بہ ضرور موقع دیا جائیگا ،جیسا کے گذشتہ سال ویٹنگ لسٹ میں شامل زیادہ سے زیادہ عازمین کو موقع ملا تھا

 انہوں نے وفد کو یہ خوش خبری بھی سنائی کہ اب کی مرتبہ تمام عازمین کے لئے فریضہ حج بیت اللہ کے دوران کھانے کا انتظام بھی حج کمیٹی تلنگانہ کی جانب سے کیا جائیگا ،اور جو عازمین سفر حج کی مدت 20 دن کے لئے درخواست داخل کی ہے انہیں حرمین شریفین کے قریبی ہوٹل میں قیام کا موقع فراہم کیا جایئگا ، انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت حج 2027 کے لئے ریاست کے عازمین کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ، انہوں نے منتخب عازمین سے اپیل کی کہ وہ وقت مقررہ سے قبل اپنی قسطیں بنک میں جمع کرواتے جائیں اور کسی قسم کے اندیشوں میں مبتلہ نہ ہوں اور کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو راست حج کمیٹی ، حج ہاوز سے رجوع ہوں ،اس موقع پر جناب محمد اعجاز مڑکی ودیگر وفد میں شامل تھے ۔