شمالی بھارت

کسانوں نے بی جے پی قائدین کے پتلے نذرآتش کئے

سمیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے جمعہ کے دن بی جے پی قائدین کے پتلے جلائے۔ اس نے ریاست کے 2 سرحدی پوائنٹس پر پڑاؤ ڈالے احتجاجی کسانوں کے خلاف ہریانہ پولیس کی کارروائی پر یہ احتجاج کیا۔

ہوشیار پور/ امرتسر(پنجاب): سمیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے جمعہ کے دن بی جے پی قائدین کے پتلے جلائے۔ اس نے ریاست کے 2 سرحدی پوائنٹس پر پڑاؤ ڈالے احتجاجی کسانوں کے خلاف ہریانہ پولیس کی کارروائی پر یہ احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
کسانوں کا احتجاج، دہلی کی سرحدوں پر ٹرافک جام
شمبھو بارڈر پر دوسرے دن بھی کسان ڈٹے رہے

بھارتی کسان یونین (ایکتا اُگرہن) نے جو ایس کے ایم کا حصہ ہے‘ جمعہ کے دن کہا کہ اس نے کسان شبھ کرن سنگھ کی موت کے خلاف پنجاب کے 17 اضلاع میں 47 مقامات پر مظاہرے کئے۔

جنرل سکریٹری بی کے یو (ایکتا اُگرہن) سکھدیو سنگھ کوکری کلاں نے کہا کہ ہم نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ‘ چیف منسٹر ہریانہ منوہرلال کھٹر اور وزیر داخلہ ہریانہ انیل وِج کے پتلے نذرآتش کئے۔ امرتسر میں کاشتکاروں نے نیو گولڈن گیٹ پر جو شہر کا باب الداخلہ ہے‘ بی جے پی کی مرکزی حکومت کا پتلا جلایا۔

لدھیانہ میں ایس کے ایم اور ٹریڈ یونینس کے ارکان نے منی سکریٹریٹ کے باہر مظاہرہ کیا اور امیت شاہ‘ منوہرلال کھٹر اور انیل وِج کے پتلے جلائے۔

انہوں نے ان وزرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ ضلع ہوشیارپور میں بھی ایسا ہی احتجاج ہوا جہاں کسانوں نے مرکز اور حکومت ِ ہریانہ کے خلاف نعرے بازی کی۔