جرائم و حادثات
والی بال مقابلہ کے دوران گرپڑنے سے طالب علم کی موت
اس طالب علم کی شناخت دسویں جماعت میں زیرتعلیم سائی پرنیت کے طورپر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وہ والی بال کھیل رہاتھا کہ اچانک گرپڑاجس کے بعد اس کو فوری طورپر علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس حکومت کے ایک سال کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ والی بال مقابلہ میں کھیل کے دوران اچانک گرپڑنے کے نتیجہ میں ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ ونپرتی ضلع کے پامی ریڈی پلی تانڈہ میں پیش آیا۔
اس طالب علم کی شناخت دسویں جماعت میں زیرتعلیم سائی پرنیت کے طورپر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وہ والی بال کھیل رہاتھا کہ اچانک گرپڑاجس کے بعد اس کو فوری طورپر علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔اس واقعہ کے بعد اساتذہ کے ساتھ ساتھ اس کے دوستوں اورمقامی افرا دنے صدمہ کااظہار کیا۔