تلنگانہ

تلنگانہ: نقلی بیج فروخت کرنے والے 8افرادگرفتار

اس معاملہ میں اہم ملزم منوہر ریڈی اور ایک اور ملزم ملیش فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ نقلی کپاس کے بیج استعمال کرنے سے زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے اور پیداوار میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی تانڈورپولیس نے نقلی کپاس کے بیج فروخت کرنے والے 8افراد کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

منچریال کے ڈی سی پی بھاسکر نے بتایا کہ اچلپور گاؤں کے قریب سنیاسی مٹھ کے پاس ایک ڈی سی ایم وین اور کار کے ذریعہ نقلی کپاس کے بیج منتقل کئے جا رہے تھے۔

اس اطلاع پر تانڈور ایس آئی کرن کمار اور پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا، جس میں تقریباً 247 کلو نقلی کپاس کے بیج برآمد ہوئے، ان کی مالیت تقریباً 6,17,500 روپے ہے۔

پولیس نے دو گاڑیاں اور نقلی بیج ضبط کر کے سندیپ، ستیہ نارائن، سائی کرن کمار، نارائن، رمیش، وینکٹیش، ستیہ اور تروپتی کو گرفتار کر لیا۔

اس معاملہ میں اہم ملزم منوہر ریڈی اور ایک اور ملزم ملیش فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ نقلی کپاس کے بیج استعمال کرنے سے زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے اور پیداوار میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ نقلی بیجوں کی خرید و فروخت میں شامل نہ ہوں اور اگر کسی کو اس طرح کے نقلی بیج فروخت کرنے کی اطلاع ہو تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔
یواین آئی وخ