حیدرآباد

شہر حیدرآباد میں عجیب و غریب موسمی حالات

شہر حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے عجیب و غریب موسمی حالات دیکھے جارہے ہیں۔ دن کے اوقات میں گرمی اور رات میں سردی محسوس ہورہی ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے عجیب و غریب موسمی حالات دیکھے جارہے ہیں۔ دن کے اوقات میں گرمی اور رات میں سردی محسوس ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

دن اور رات کے اعظم ترین درجہ حرارت میں شہر کے کئی علاقوں میں فرق دیکھا جارہا ہے۔

شہر کے بی ایچ ای ایل‘ رامچندراپورم اوردیگر علاقوں میں دن میں اعظم ترین درجہ حرارت31 ڈگری سلسیس درج کیا گیا جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 11.6ڈگری سلسیس درج کیا گیا جو معمول سے کافی کم ہے۔

مختلف عوامل کے نتیجہ میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کافی فرق ہورہا ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق شہر حیدرآباد کے تمام علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت 14ڈگری سلسیں ہونا چاہئے۔موسم سرما کی آمد سے پہلے تلنگانہ کے دارالحکومت میں اس طرح کا موسم دیکھاجارہا ہے۔