مشرق وسطیٰ

بائیکاٹ مہم کا اثر، کے ایف سی نے ملائیشیا میں اپنے آؤٹ لیٹس بند کردیے

ملائیشیا میں ’کے ایف سی‘ اور ’پیزا ہٹ‘ ریسٹوران چلانے والی کمپنی کیو ایس آر برینڈ (ایم) ہولڈنگ بی ایچ ڈی نے سخت معاشی حالات کی وجہ بتاتے ہوئے ’کے ایف سی‘ کے آؤٹ لیٹس کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔

کوالالمپور: امریکہ کی معروف فاسٹ فوڈ کمپنی ’کے ایف سی‘ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے ردعمل میں ہونے والے بائیکاٹ کے بعد ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد آؤٹ لیٹس بند کردیے۔

متعلقہ خبریں
نیتی آیوگ کی میٹنگ میں 8 چیف منسٹرس کی غیر حاضری بدقسمتی: بی جے پی
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
جنتر منتر پر اسرائیل کے خلاف احتجاج، 50افراد زیرحراست

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کی وجہ سے دیگر مسلم ممالک کی طرح ملائیشیا میں بھی مغربی فاسٹ فوڈ ریسٹورانز کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

ملائیشیا میں ’کے ایف سی‘ اور ’پیزا ہٹ‘ ریسٹوران چلانے والی کمپنی کیو ایس آر برینڈ (ایم) ہولڈنگ بی ایچ ڈی نے سخت معاشی حالات کی وجہ بتاتے ہوئے ’کے ایف سی‘ کے آؤٹ لیٹس کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’کیو ایس آر برانڈز اور کے ایف سی ملائیشیا نے بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت کو سنبھالنے اور مصروف تجارتی علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے آؤٹ لیٹس کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ ’سخت معاشی حالات کی وجہ سے‘ کتنے آؤٹ لیٹس متاثر ہوئے ہیں لیکن مقامی میڈیا کے مطابق ملک میں 100 سے زیادہ آؤٹ لیٹس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

کیو ایس آر برانڈز نے بتایا کہ عارضی طور پر بند ہونے والے اسٹورز پر کام کرنے والے ملازمین کو دوسرے اسٹورز میں منتقل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔