تلنگانہ
تلنگانہ:کاکتیہ یونیورسٹی کے طلبہ کا بند۔پولیس کی بھاری تعداد تعینات
طلبا پرحملہ کے واقعہ کے خلاف تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی کاکتیہ یونیورسٹی کے طلبہ کی جے اے سی کے بند کے پیش نظرپولیس کا بھاری بندوبست کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: طلبا پرحملہ کے واقعہ کے خلاف تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی کاکتیہ یونیورسٹی کے طلبہ کی جے اے سی کے بند کے پیش نظرپولیس کا بھاری بندوبست کیاگیا ہے۔
یونیورسٹی کے فاصلاتی مرکزکے قریب پولیس کی بڑی تعداد کو تعینات کیاگیا جس نے طلبہ کو ریلی نکالنے سے روک دیا۔
اس دوران پولیس اور احتجاجی طلبہ کے درمیان بحث وتکرارہوگئی۔قبل ازیں یونیورسٹی کے قریب بعض پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بسوں کویونیورسٹی طلبہ نے روک دیا۔
احتجاجیوں نے بسوں سے طلبہ کو اتار کران کے احتجاج کی حمایت کرنے کی خواہش کی۔
طلبہ کے اس بند کی حمایت کانگریس اوربی جے پی نے کی۔پی ایچ ایل سی زمرہ دو کے داخلوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ 6 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور یہ الزام لگا رہے ہیں کہ ٹاسک فورس پولیس نے ان کی پٹائی کی۔