جرائم و حادثات
حیدرآباد:کرکٹ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ۔ سافٹ ویر انجینئر کی موت
کرکٹ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک سافٹ ویر انجینئر کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: کرکٹ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک سافٹ ویر انجینئر کی موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق 24سالہ سنجے بھارگووشاکھاپٹنم ضلع کے میندی دیہات سے تعلق رکھتا ہے جو شہرحیدرآباد کے گچی باولی علاقہ میں پرائیویٹ ہاسٹل میں رہتے ہوئے سافٹ ویر انجینئر کے طورپر کام کررہا تھا۔
وہ گھاٹوپلی کے کے سی آر کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اچانک وہ بے ہوش ہوگیا جس کے بعد اس کے ساتھیوں نے کھیل روک دیا اور اس کو اسپتال منتقل کیاگیا۔
ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔