حیدرآباد

حیدرآباد میں دوسرے دن بھی پٹرول پمپس کے قریب گاڑی سواروں کی طویل قطاریں

شہرحیدرآباد میں دوسرے دن بھی پٹرول پمپس کے قریب گاڑی سواروں کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں دوسرے دن بھی پٹرول پمپس کے قریب گاڑی سواروں کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
مرحومین کی طرف سے قربانی جائز، ثواب کا ذریعہ ہے: مفتی صابر پاشاہ قادری
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
اللہ تعالیٰ کے ذکر سے دلوں کو اطمنان ملتا ہے،مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علما تلنگانہ کا بیان
قرآن صرف الفاظ کا ورد نہیں، روح کی غذا اور دل کی روشنی ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری
اللّٰہ عازمین حج کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

گذشتہ روز گاڑی سواروں کی طویل قطاروں کے نتیجہ میں کئی پٹرول پمپس پر پٹرول ختم ہوگیاتھا تاہم آج بھی وہی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔

عوام میں پٹرول کے حصول کیلئے دوڑدھوپ لگی ہوئی ہے اور پریشان عوام پٹرول کے لئے ایک پٹرول پمپ سے دوسرے پٹرول پمپ پر جارہے تھے۔

کل شام بیشترپٹرول پمپس پر ٹینکرس کے پہنچنے پر پٹرول کی دستیابی کو یقینی بنایاگیا تاہم پٹرول پمپس پر آج بھی افراتفری کا ماحول دیکھاگیا۔

پٹرول کوحاصل کرنے آج بھی قطاریں دیکھی گئیں۔کئی مقامات پر پٹرول پمپس کے کھلنے کا انتظار کئے بغیر بڑے پیمانہ پر گاڑی سوار پہنچ گئے۔