تلنگانہ
تلنگانہ میں آبکاری کی آمدنی میں سات فیصدکا اضافہ
تلنگانہ میں محکمہ آبکاری کی آمدنی میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ محکمہ آبکاری نے رپورٹ میں بتایا کہ مالی سال 2024-25 میں ریاست کی آبکاری کی آمدنی میں سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں محکمہ آبکاری کی آمدنی میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ محکمہ آبکاری نے رپورٹ میں بتایا کہ مالی سال 2024-25 میں ریاست کی آبکاری کی آمدنی میں سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
حکام کے مطابق پچھلے مالی سال کے مقابلے میں شراب کی فروخت میں بھی سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ نے وضاحت کی کہ مالی سال 2023-24 کے دوران آبکاری شعبہ کو 34,800 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی تھی تاہم، نئی شراب دکانوں کے قیام کے لئے حاصل شدہ درخواستوں سے وصول شدہ 1264.50 کروڑ روپئے کو نکالنے کے بعد خالص آمدنی 34,600 کروڑ روپے رہی۔
اسی بنیاد پر 2024-25 کے مالی سال میں سات فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔