مشرق وسطیٰ

اسرائیل سے تعلقات کیلئے سعودی اور امریکہ تاریخ ساز معاہدہ پرکام کر رہےہیں: امریکی سفیر

امریکی سفیر مائیکل رتنی کے مطابق یہ معاہدہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ ساز معاہدہ ہوگا جس میں امریکہ سعودی اسٹریٹجک شراکت داری اور فوجی معاہدے شامل ہیں۔

ریاض: سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل رتنی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا تاریخ ساز معاہدے پرکام کر رہے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر مائیکل رتنی نے عرب اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ سعودی عرب اور امریکہ تاریخ ساز معاہدے کے اہم نکات کے انتہائی قریب پہنچ چکےہیں، جلد معاہدہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
امریکی سفیر کا دورہ چارمینار، ایرانی چائے نوش کی
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت

امریکی سفیر مائیکل رتنی کے مطابق یہ معاہدہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ ساز معاہدہ ہوگا جس میں امریکہ سعودی اسٹریٹجک شراکت داری اور فوجی معاہدے شامل ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں سعودیہ اسرائیل تعلقات کو معمول پرلانا اور اقتصادی تعلقات کا قیام بھی شامل ہے، ضروری ہے کہ ہم مل کر معاہدے کو حتمی شکل دیں۔