مہاراشٹرا

ممبئی سے جدہ، مسقط جانے والی انڈیگو کی دو پروازوں میں بم کی دھمکی

مہاراشٹر کے ممبئی سے جدہ اور مسقط کے لیے پرواز کرنے والے انڈیگو کے دو طیاروں کو ٹیک آف سے قبل بم کی دھمکی ملی، جس سے فوری طور پر حفاظتی جانچ اور خطرے سے بچنے کے لیے دیگر اقدامات کیے گئے۔

ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی سے جدہ اور مسقط کے لیے پرواز کرنے والے انڈیگو کے دو طیاروں کو ٹیک آف سے قبل بم کی دھمکی ملی، جس سے فوری طور پر حفاظتی جانچ اور خطرے سے بچنے کے لیے دیگر اقدامات کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
آکاسا ایر کے طیارہ میں بم کی جھوٹی اطلاع
پرواز سے قبل ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار
اردو اکیڈمی جدہ کی جانب سے قونصل خانہ ہند جدہ میں 24 واں یوم قومی تعلیم کے موقع پر فَقِیدُ المِثَال جلسہ
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
25پروازوں میں بم کی اطلاع

موصولہ اطلاعات کے مطابق انڈیگو کی فلائٹ نمبر 6ای 1275 (ممبئی سے مسقط) اور فلائٹ نمبر 6ای 56 (ممبئی سے جدہ) میں بم رکھے جانے کی دھمکی ملی تھی اور دونوں طیاروں کو مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے لیے الگ الگ علاقے میں لے جایا گیا۔ .

ان واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے، انڈیگو کے ترجمان نے کہا ’’اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار کے بعد لازمی سیکورٹی جانچ فوری طور پر شروع کی گئی۔‘‘ ترجمان نے کہا کہ ایئر لائن تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی افسران کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔