حیدرآباد
ٹرینڈنگ

حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کا آغاز

اس دورزہ اجلاس میں شرکت کیلئے قومی دارالحکومت نئی دہلی سے ریاستی دارالحکومت حیدرآباد آمد سے پہلے دہلی میں کھرگے نے کہا”پارٹی کے صدر کے طورپر ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سی ڈبلیو سی کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی)کے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 5ریاستوں کے انتخابات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔

متعلقہ خبریں
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز

اس دورزہ اجلاس میں شرکت کیلئے قومی دارالحکومت نئی دہلی سے ریاستی دارالحکومت حیدرآباد آمد سے پہلے دہلی میں کھرگے نے کہا”پارٹی کے صدر کے طورپر ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سی ڈبلیو سی کا یہ پہلا اجلاس ہے۔

کل بھی یہ اجلاس جاری رہے گا جس میں پارٹی سے متعلق امورزیربحث آئیں گے“۔سی ڈبلیوسی اجلاس میں یہ پیام دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کانگریس ریاست تلنگانہ سے بی آرایس حکومت کو بے دخل کرے گی۔

پہلی مرتبہ پارٹی کے فیصلہ ساز ادارہ کا اجلاس دہلی سے باہر منعقد کیاجارہا ہے۔قبل ازیں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور ملیکارجن کھرگے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکتکے لیے حیدرآباد پہنچے۔

 پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی،سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارک اور دیگر رہنماوں نے شمس آباد ایرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ روایتی تلنگانہ ثقافت کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ قبائلی رقص، ڈھول، فنکاروں اور باجوں کے ساتھ ان تمام کا استقبال کیا گیا۔

سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ملیکارجن کھرگے ایرپورٹ سے سیدھے تاج کرشنا ہوٹل گئے جہاں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل ان کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا گیا جس میں تلنگانہ کے مختلف پکوانوں کے ساتھ ان کا تواضع کیا گیا۔

 سی ڈبلیو سی کا اجلاس 16 اور 17 ستمبر کو تاج کرشنا ہوٹل میں ہورہا ہے اور کل شام تکوگوڑہ میں جلسہ عام ہوگا جس میں سونیا گاندھی تلنگانہ عوام کے لئے 6 وعدوں کا اعلان کریں گی۔