دہلی

شدید گرمی کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری

دہلی میں آج کم از کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دہلی میں اگلے چار دنوں میں شدید گرمی رہے گی۔

نئی دہلی: محکمہ موسمیات نے قومی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں ( دہلی این سی آر) میں اگلے چار دنوں تک شدید گرمی کے سلسلے میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے، گرم اور خشک ہواؤں کی آمد سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
بھارت بند، پنجاب میں بسیں سڑکوں سے غائب
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
ٹرافک تحدیدات کے باعث شہر کی سڑکیں سنسان
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری

 قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے سے قومی راجدھانی کے کچھ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سیلسیس اور اس سے اوپر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام 4 بجے تک گرمی کی شدید لہر رہے گی اور درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسئس تک پہنچ جائے گا۔

دہلی میں آج کم از کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دہلی میں اگلے چار دنوں میں شدید گرمی رہے گی۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت 29.2 ڈگری سیلسیس سے 46 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا۔

 مغرب-شمال مغرب سے چلنے والی ہوا 5.6 ​​کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ دن کے وقت انتہائی گرم موسم ہوگا اور شدید گرم لہر کے ہوا چلے گی ۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت چھ ریاستوں ہریانہ، دہلی، راجستھان، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں 28 مئی کو شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔