حیدرآباد

محکمہ موسمیات کا کئی اضلاع کیلئے ریڈالرٹ

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آصف آباد، منچرال ، جگتیال، جئے شنکربھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، ورنگل، ہنمکنڈہ اور وقارا آباد اضلاع میں کئی مقامات پرشدید بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد:  ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اتوار کو تلنگانہ کے کئی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید ترین بارش کا امکان ہے۔متاثرہ اضلاع میں عادل آباد، نرمل، نظام آباد، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، گدوال، محبوب آباد اور جنگاؤں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
فاروق ارگلی اردو کا قطب مینار: میڈیا پلس آڈیٹوریم میں "ایک شام فاروق ارگلی کے نام” کا شاندار انعقاد
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
تلنگانہ کے عازمینِ حج کے اعزاز میں جامعۃ المؤمنات میں روح پرور تقریب
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز

 شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اوڈیشہ کے ساحل پر دباؤ شدت اختیار کر گیا ہے، جو 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب۔شمال مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اتوار کو دباو کا مرکز جنوبی اوڈیشہ اور متصل شمالی آندھرا پردیش پر ہے، جس سے جنوبی اوڈیشہ اور جنوبی چھتیس گڑھ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آصف آباد، منچریال، جگتیال، جئے شنکربھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، ورنگل، ہنمکنڈہ اور وقارا آباد اضلاع میں کئی مقامات پرشدید بارش کا امکان ہے۔

راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، اور میدک اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔