تلنگانہ
کانگریس امیدوار کے ساتھ بدسلو کی شکایت
چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا کہ اب تک28 شکایتیں وصول ہوئی ہیں جبکہ دو مقامات سے نقد رقم کو ضبط کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا کہ اب تک28 شکایتیں وصول ہوئی ہیں جبکہ دو مقامات سے نقد رقم کو ضبط کیا گیا ہے۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے بتایا کہ کانگریس امیدوارہ شراونتی کی شکایت کو وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا سے رجوع کرچکے ہیں۔
شراونتی نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی شکایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا لنک کے ذریعہ تحقیقات کی جائیں گی جہاں سے یہ شکایت وصول ہوئی ہے۔
حلقہ منگوڈ کے دو مقامات پر دوگروپوں میں معمولی جھڑپ ہوئی تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے معاملہ کو رفع دفع کردیا۔