تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج 24اپریل سے پہلے جاری ہونے کی توقع
نتائج میں شفافیت اور غلطیوں سے پاک ہونے کو یقینی بنانے اس مرتبہ جوابی پرچوں کی ازسرِنو جانچ کی گئی، خاص طور پر ان طلبہ کی جنہوں نے زیرو یا انتہائی کم نمبر حاصل کئے۔اس کے علاوہ ان طلبہ کے جوابی پرچوں کی بھی دوبارہ جانچ کی گئی جنہیں کسی ایک مضمون میں ناکامی ہوئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج 24اپریل یا اس سے پہلے جاری کئے جائیں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر ملوبھٹی وکرامارکا توقع ہے کہ نتائج جاری کریں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے جانچ کا عمل مکمل کر لیا ہے اور اس وقت نتائج کی پروسیسنگ سنٹر فار گُڈ گورننس کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کام توقع ہے کہ آئندہ 5سے 6دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔ تائج کی فائل پہلے ہی وزیراعلی اے ریونت ریڈی کو بھیجی جا چکی ہے، جو اس وقت جاپان کے دورہ پر ہیں اس لئے توقع ہے کہ نتائج کا اعلان نائب وزیراعلی کریں گے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ اس بار نتائج واٹس ایپ کے ذریعہ دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ وقت کی کمی کے باعث آئی ٹی ڈپارٹمنٹ سے اجازت اور مختص نمبر حاصل کرنا ممکن نہیں رہاتاہم، آئندہ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے لئے اس سہولت کو متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔