بین الاقوامی

سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت نے مجھے خوف زدہ کر دیا ہے:گٹیریس

انتونیو گوتریش نے انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں انسانی مشکلات کم کرنے کے لیے فوری جنگ بندی کیا جائے۔

اقوام متحدہ: اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیریس نے غزہ کے اسپتال پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتال پر حملے میں سیکڑوں فلسطینیوں کی ہلاکت سے بہت دہشت زدہ ہوں۔اسرائیلی جارحیت کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرا دل متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
اقوام متحدہ کی اسرائیل سے نسل کشی کا خاتمہ کرنے کی اپیل

انتونیو گوتریش کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔علاوہ ازیں انتونیو گوتریش نے انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں انسانی مشکلات کم کرنے کے لیے فوری جنگ بندی کیا جائے۔انتونیو گوتریش کا کہنا ہے کہ بے شمار زندگیاں اور پورے خطے کی قسمت غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہے۔