شمال مشرق

سکم میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلے کا مرکز گنگ ٹوک کے جنوبی حصے کے قریب تاڈونگ سے تقریباً 218 کلومیٹر دور زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 29.02 ڈگری مشرقی طول البلد اور 87.48 ڈگری شمالی عرض البلد پر واقع تھا۔

گنگٹوک: سکم میں پیر کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین
ترکیہ اور شام زلزلے میں اموات کی تعداد 41 ہزار ہوگئی
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

موسمیاتی مرکز (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ ریاست میں آج صبح محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 تھی۔

زلزلے کا مرکز گنگ ٹوک کے جنوبی حصے کے قریب تاڈونگ سے تقریباً 218 کلومیٹر دور زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 29.02 ڈگری مشرقی طول البلد اور 87.48 ڈگری شمالی عرض البلد پر واقع تھا۔

فی الحال، مشرقی ہمالیائی ریاست میں کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔