وزیر اعلیٰ تلنگانہ کا بابو جگجیون رام کو خرا ج
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ملک کے پہلے نائب وزیراعظم و عظیم رہنما بابو جگجیون رام کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قومی خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ملک کے پہلے نائب وزیراعظم و عظیم رہنما بابو جگجیون رام کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قومی خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بابو جی نے انتہائی پسماندہ حالات سے نکل کر محنت اور دیانت داری کے بل پر اعلیٰ ترین عہدوں تک رسائی حاصل کی۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ”بابو جگجیون رام نہ صرف ایک عظیم سیاستدان تھے بلکہ سماجی انصاف اور مساوات کے علمبردار بھی تھے۔ ان کی جدوجہد آج بھی ہر اس شخص کے لئے تحریک ہے جو تبدیلی لانے کا عزم رکھتا ہے۔
“بابو جگجیون رام، جنہیں پیار سے ”بابوجی” کہا جاتا ہے، دلت سماج کے حقوق کے لئے ایک طاقتور آواز تھے۔
انہوں نے ہند۔پاکستان 1971 کی جنگ میں وزیر دفاع کے طور پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور 1977 سے 1979 کے دوران نائب وزیر اعظم کے طور پر ملک کی خدمت کی۔
ان کا سیاسی کیریئر کئی دہائیوں پر محیط رہا جس میں وہ ہمیشہ سماجی مساوات، تعلیم کے فروغ اور مزدور طبقے کی بہتری کے لئے سرگرم رہے۔