شمال مشرق

ایڈن گارڈن کے ڈریسنگ روم میں آتشزدگی

وائرنگ میں مشتبہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے ٹیم ڈریسنگ روم میں فالس سیلنگ کے کچھ حصے اور کچھ فرنیچر کو نقصان پہنچا۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے کولکاتہ میں واقع ایڈن گارڈن کرکٹ گراؤنڈ کے ڈریسنگ روم میں چہارشنبہ کی رات آگ لگنے سے چھت اور کچھ فرنیچر کو نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
ایڈن گارڈن کے ڈریسنگ روم میں آگ لگ گئی (ویڈیو)
پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)
ڈاکٹر اجے کمار اگروال کو کولکتہ میں "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا
کولکتہ شہر ریالیوں اور مظاہروں سے دہل گیا
بی جے پی نے بھگود گیتا پاٹھ کا سیاسی استحصال کیا: ٹی ایم سی

فائر بریگیڈ ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح تقریباً 11.40 بجے وائرنگ میں مشتبہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے ٹیم ڈریسنگ روم میں فالس سیلنگ کے کچھ حصے اور کچھ فرنیچر کو نقصان پہنچا۔

ڈریسنگ روم میں کام کرنے والے لوگوں کی نظر سب سے پہلے آگ پر گئی۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچنے کے بعد آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ایڈن گارڈن میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں، آئی سی سی کی ایک ٹیم نے مشہور اسٹیڈیم میں تیاریوں کا معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ گراؤنڈ ورلڈ کپ کے پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔