دہلی

Hacking of EVM machines impossible، ای وی ایم مشینوں کی ہیکنگ  ناممکن:  چیف الیکشن کمشنر

انہوں نے یہ بیان امریکی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر تلسی گیپاڑ کےذریعہ اس انکشاف کے بعد دیا ہے کہ ای وی ایم مشینوں میں بھی چھیڑ چھاڑ یا ہیرا پھیری کی جاسکتی ہے۔

نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ ای وی ایم مشینیں درستگی سے کام کرتی ہیں اور ان میں چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
انتخابی کام کیلئے بینک ملازمین کی کم تعداد کا استعمال کیاجائے
انسانی حقوق کونسل کے لیے 18نئے رکن ممالک کا انتخاب
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
فلم ”رضاکار“ کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے، نفرت بڑھنے کا خدشہ
کانگریس کا مسلمانوں سے غلاموں جیسا برتاؤ: عبدالخالق

انہوں نے یہ بیان امریکی خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر تلسی گیپاڑ کےذریعہ اس انکشاف کے بعد دیا ہے کہ ای وی ایم مشینوں میں بھی چھیڑ چھاڑ یا ہیرا پھیری کی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمشنر نے کہا کہ متعدد جمہوری ممالک میں متفقہ طریقہ کار سے انتخابات انجام پاتے ہیں، ان میں سے کچھ ممالک ای وی ایم مشینوں کا بھی استعمال کرتے ہیں اور ہندوستان ان میں سے ایک ہے۔

یہ مشینیں پبلک سیکٹر کی کمپنیوں (پی ایس یو) کے ذریعہ بنائی جاتی ہيں، جن کے ذریعہ ان کے سسٹم کو فل پروف بنایا گیا ہے، تاکہ اس میں کسی طرح چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔ انتخاب کے وقت ووٹ ڈالنے کے بعد ایک سلپ بھی دی جاتی ہے تاکہ پرچی کے ساتھ ووٹر کو یہ یقین ہوجائے کہ جس نشان پر اس نے ووٹ ڈالا ہے، وہ کس کے کھاتے میں گیا ہے۔

دریں اثناء، کانگریس نے بھی اس سلسلے میں ای وی ایم مشینوں پر سوالات اٹھائے ہيں ۔پارٹی کے لیڈر رندیپ سنگھ سوورجے والا نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ای وی ایم مشینوں کے سلسلے میں جو بیان دیا ہے وہ تشویشناک ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ امریکی عہدیداروں نے مشینوں کی ہیکنگ کے سلسلے میں جو خدشات ظاہر کیے ہيں، ان کے بارے میں تمام تفصیلات حاصل کرے اور جانچ کی رپورٹ عام کرے۔