دہلی

پاکستانیوں کی واپسی کی کل آخری تاریخ، چیف منسٹرس کو امیت شاہ کا فون

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے دن تمام ریاستوں کے چیف منسٹروں سے کہاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ ہندوستان میں مقیم پاکستانی فوری واپس چلے جائیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کے دن تمام ریاستوں کے چیف منسٹروں سے کہاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ ہندوستان میں مقیم پاکستانی فوری واپس چلے جائیں۔

ہندوستان نے جمعرات کے دن ان کے لئے 27 اپریل کی ڈیڈلائن مقرر کی اور پاکستان میں مقیم ہندوستانی شہریوں سے کہا کہ وہ جلد سے جلد واپس آجائیں۔

پہلگام حملہ میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے فرداً فرداً تمام چیف منسٹروں کو فون کیا۔ ہندو پاکستانی شہریوں کو پہلے سے جاری لانگ ٹرم ویزا پر اس کا اثر نہیں پڑے گا۔