سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

ہیلی کاپٹر اُڑان بھرتے ہی موبائیل ٹاورپر اٹک گیا، مسافر بری طرح پھنس گئے (بھیانک ویڈیو وائرل)

ہیلی کاپٹر میں 6 سیاح موجود تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بوگاٹا: کولمبیا میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی خوفناک حادثہ کا شکار ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے شہر میڈیلین میں ہیلی کاپٹر اڑان بھرتے ہی ہچکولے کھاتا ہوا عمارت سے ٹکرا کر موبائل ٹاورپر لٹک گیا۔

متعلقہ خبریں
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
ٹاملناڈو میں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی(ویڈیو)
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)
سعودی عرب میں شدید برفباری

ہیلی کاپٹر میں 6 سیاح موجود تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈپارٹمنٹ آف ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا جس میں نیشنل پولیس، فائر فائٹرز، صحت کے عملے نے حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔