ایم بی ٹی کا جلسہ رحمۃ للعٰلمینﷺ، گدی نشین اجمیر شریف مہمان خصوصی ہوں گے
برصغیر کا فقیدالمثال 32 واں سالانہ جلسہ رحمۃ للعٰلمینؐ زیر اہتمام مجلس بچاؤ تحریک ہفتہ 7 اکتوبر کو بعد نماز عشاء زیر نگرانی محمد مجید اللہ خان فرحت‘ صدر ایم بی ٹی بعد نماز عشاء بمقام چنچل گوڑہ‘ گورنمنٹ جونیئر کالج پر منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: برصغیر کا فقیدالمثال 32 واں سالانہ جلسہ رحمۃ للعٰلمینؐ زیر اہتمام مجلس بچاؤ تحریک ہفتہ 7 اکتوبر کو بعد نماز عشاء زیر نگرانی محمد مجید اللہ خان فرحت‘ صدر ایم بی ٹی بعد نماز عشاء بمقام چنچل گوڑہ‘ گورنمنٹ جونیئر کالج پر منعقد ہوگا۔
معتمد استقبالیہ محمد امجد اللہ خان نے بتایا کہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پیر طریقت مولانا سید سرور چشتی قبلہ گدی نشین آستانہ عالیہ خواجہ معین الدین چشتی غریب النوازؒ اجمیر شریف کے علاوہ مولانا صاحبزادہ کامران چشتی‘ فرزند گدی نشین آستانہ عالیہ خواجہ معین الدین چشتی غریب النواز ؒ اجمیر شریف ہوں گے۔
جبکہ مقامی مقررین میں مولانا حافظ وقاری مفتی غلام دستگیر اشرفی جنرل سکریٹری سنی علماء بورڈ‘ فخر ملت جعفریہ ڈاکٹر شوکت علی مرزا‘ مولانا سید بختیار عالم‘ امام وخطیب جامع مسجد مہدویہ مشیر آباد‘ عبدالستار ساجد آرگنائزنگ سکریٹری مجلس بچاؤ تحریک ہوں گے۔
جلسہ کا آغاز قاری غلام احمد نیازی کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ نعت شریف کا نذرانہ قاری نصیر الدین‘ حافظ نوال الرحمن‘ قاری معراج احمد‘ قاری ہارون احمد اور قاری محمد شجاع الرحمن بارگاہِ کونینؐ میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
مقامی شعراء کرام محمد صمدانی‘ قاری محمد شمس الزماں‘ سید مصطفیٰ علی سید اور محمد عبدالرشید ارشد ہوں گے۔