حیدرآباد

عیدمیلادالنبیؐ وگنیش جلوس انتظامات پر کمشنرپولیس کاجائزہ اجلاس

سی وی آنند نے سٹی سیکوریٹی ونگ‘آرمڈریزرو پولیس فورس‘سیول پولیس فورس‘ہوم گارڈس‘وی آئی پی گارڈس‘مونٹیڈ فورس‘کیساتھ جائزہ لیا۔

حیدرآباد: سٹی کمشنر پولیس سی وی آنند آئی پی ایس نے میلادالنبیؐ اورگنیش جلوس کے علاوہ آنے والے انتخابات کے انتظامات کے سلسلہ میں پولیس عہدیداروں کیساتھ اجلاس منعقد کیا۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
ریلائنس فاؤنڈیشن کا سی ایم ریلیف فنڈ میں 20کروڑ کا عطیہ

اس موقع پرسی وی آنند نے سٹی سیکوریٹی ونگ‘آرمڈریزرو پولیس فورس‘سیول پولیس فورس‘ہوم گارڈس‘وی آئی پی گارڈس‘مونٹیڈ فورس‘کیساتھ جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر مونٹیڈفورس اور ڈاگ اسکاؤٹ کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ 46 موٹنیڈ فورس اور 26 ڈاگ اسکاؤڈس کوبندوبست میں شامل کیاگیا ہے۔اس دوران سٹی کمشنر پولیس سی وی آنند نے کینٹین کابھی افتتاح کیا۔اس موقع پر پولیس کے دیگر عہدیداربھی موجود تھے۔