حیدرآباد

وزیراعلی کا دورہ، کئی اپوزیشن لیڈران گرفتار

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے مختلف اضلاع کے دورہ کے موقع پر امکانی احتجاج کے پیش نظر اپوزیشن کے کئی قائدین کو احتیاطی طورپر گرفتار کرلیاگیا۔

حیدرآباد:  فصلوں کو بے موسم بارش سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے مختلف اضلاع کے دورہ کے موقع پر امکانی احتجاج کے پیش نظر اپوزیشن کے کئی قائدین کو احتیاطی طورپر گرفتار کرلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

 محبوب آباد ضلع کے پداونگرمنڈل میں بی جے پی اورکانگریس لیڈروں کو گرفتار کیاگیا۔

 دورناکل حلقہ میں بی جے پی، کانگریس اور سی پی آئی ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیاگیا۔

 جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے موگلاپلی، تیکومتلا اور چتیالا منڈلوں میں کانگریس کے لیڈروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

وزیراعلی کے دورہ کے پیش نظر پولیس نے چوکسی اختیار کی ہے جس نے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی