حیدرآباد

مس ورلڈ مقابلے۔حیدرآباد میٹروریل کی تشہیری مہم

ہائی ٹیک سٹی سے ناگول اور میاں پور سے ایل بی نگر تک کئی علاقوں میں واقع میٹرو اسٹیشنوں، میٹرو پلرس اور سڑکوں کے دونوں جانب میٹرو ریلنگنس پر لگائے گئے دلکش فلکسی بینرس توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے شاندار پیمانہ پر جاری بین الاقوامی مس ورلڈ مقابلہ کے سلسلہ میں حیدرآباد میٹرو ریل کے مختلف اسٹیشنوں پر بڑے پیمانہ پر تشہیری بورڈس لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
گنیش اتسو سمیتی اور وی ایچ پی کے وفد کی میٹرو ریل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹرکو تجاویز

میٹرو ریل انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی اس سوچ کے مطابق کہ تلنگانہ کی ثقافت اور روایات کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے، حیدرآباد میٹرو نے اس عالمی تقریب کو عوام تک پہنچانے کے مقصد سے بھرپور تشہیری مہم شروع کی ہے۔

اس مہم کے تحت ریاست کے مختلف سیاحتی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی مقابلہ حسن کی امیدواروں کو تلنگانہ سے متعارف کروانے کی ایک کوشش کی جا رہی ہے۔

ہائی ٹیک سٹی سے ناگول اور میاں پور سے ایل بی نگر تک کئی علاقوں میں واقع میٹرو اسٹیشنوں، میٹرو پلرس اور سڑکوں کے دونوں جانب میٹرو ریلنگنس پر لگائے گئے دلکش فلکسی بینرس توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

میٹرو ریل انتظامیہ کے مطابق ٹرینوں میں نصب اسکرینس، پلیٹ فارمس اور دیگر مقامات پر اشتہاری بورڈس کے ذریعہ بھی مس ورلڈ تقاریب کی جھلکیاں دکھائی جا رہی ہیں۔

میٹرو ریل کے منیجنگ ڈائریکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ اس عالمی شہرت یافتہ پروگرام کے ذریعہ تلنگانہ کی وراثت اور ثقافت کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کی ایک عظیم کوشش کی جا رہی ہے، اور میٹرو ریل اس بامقصد مہم کا فخر سے حصہ بن رہی ہے۔