حیدرآباد
حیدرآباد میں 4 بڑی لائبریریوں کے قیام کا اعلان
انہوں نے کتب خانہ آصفیہ (اسٹیٹ سنٹرل لائبریری) افضل گنج میں نیشنل لائبریری ہفتہ تقاریب کا آغاز کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتا اندراریڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ پچھلے تین سالوں سے لائبریریوں کو ترقی دینے کے اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے کتب خانہ آصفیہ (اسٹیٹ سنٹرل لائبریری) افضل گنج میں نیشنل لائبریری ہفتہ تقاریب کا آغاز کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لائبریری کی ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائبریریاں مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والوں کے لیے بہت مفید ہیں۔
انہوں نے شہر حیدرآباد میں 4 بڑی لائبریریاں قائم کرنے کا وعدہ کیا۔
وزیر نے کہا کہ مستقبل میں مزید لائبریریاں ہونی چاہئیں۔ حکومت کی جانب سے شہر میں موجودہ لائبریریوں کو ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہرا سکول اور کالج میں لائبریری قائم کی جا رہی ہے۔