حیدرآباد

کلیتہ البنین جمعیت المومنات کی سلور جوبلی تقریب

مغلپورہ حیدرآباد میں کلیتہ البنین جمعیت المومنات کی سلور جوبلی تقریب منعقد ہوئی، جہاں شہر کے علمائے کرام اور مشائخین کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔

مغلپورہ حیدرآباد میں کلیتہ البنین جمعیت المومنات کی سلور جوبلی تقریب منعقد ہوئی، جہاں شہر کے علمائے کرام اور مشائخین کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

یہ تقریب اردو مسکان خلوت مبارکہ میں ہوئی، جس میں بطور مہمان خصوصی مولانا ڈاکٹر پیر سید شاہ تنویر عالم قادری الموسوی الجیلانی صاحب کو روحانی، علمی، دینی، ملی فلاحی اور قومی خدمت کے اعتراف میں ایوارڈ پیش کیا گیا۔

تقریب میں مولانا سید شاہ درویش محی الدین قادری مرتضیٰ پاشا، محمد وحید الدین ایڈوکیٹ (سابقہ رکن وقف بورڈ) اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ یہ پروگرام علم و عمل کے سلسلے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا اور علمائے کرام کی خدمات کو سراہا گیا۔