جرائم و حادثات

تلنگانہ: ایس پی ایف کانسٹیبل،نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایس پی ایف کانسٹیبل،نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
اویسی کا دوٹوک بیان: پاکستان دہشت گردی کی آڑ میں انسانیت کا دشمن
فاروق ارگلی اردو کا قطب مینار: میڈیا پلس آڈیٹوریم میں "ایک شام فاروق ارگلی کے نام” کا شاندار انعقاد

یہ حادثہ ضلع کے وینکٹاپورم علاقہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔

مہلوک کانسٹیبل کی شناخت بی مدھو کے طورپر کی گئی ہے جو ناگرجناساگر ڈیم میں کام کرتا تھا۔

وہ موٹرسائیکل پر نلگنڈہ کی سمت جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اس کی بائیک کوٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔