کھیل

باکسر محمد حسام الدین انجری کے باعث مقابلہ سے باہر

میڈیکل ٹیم کی جانب سے گھٹنے کی انجری کی سنگینی کا اندازہ لگانے کے بعد ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جمعہ کو ہونے والے سیمی فائنل میں حصہ نہیں لیں گے۔

تاشقند: ہندوستانی باکسر محمد حسام الدین (57 کلوگرام) گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے جمعہ کو عالمی چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں حصہ نہیں لیں گے۔ حسام الدین کو آخری باؤٹ میں گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں درد اور سوجن ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
یہ مہندرسنگھ دھونی کا نیا اوتار ہے: منجریکر
کین ولیمسن آئی پی ایل 2023 سے باہر

میڈیکل ٹیم کی جانب سے گھٹنے کی انجری کی سنگینی کا اندازہ لگانے کے بعد ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جمعہ کو ہونے والے سیمی فائنل میں حصہ نہیں لیں گے۔

پہلی بار عالمی چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والے تلنگانہ کے نوجوان باکسر کو لے کر ٹیم انتظامیہ انجری کو مزید بڑھانا نہیں چاہتی جو ان کے مستقبل کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ حسام الدین کو اب کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑے گا۔ آج سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ کیوبا کے سائڈل ہورتا سے ہونا تھا۔