تلنگانہ

تلنگانہ: 16 سالہ لڑکا تالاب میں غرق

یہ لڑکا ضلع کے آتماکورمنڈل کے امرچنتلا علاقہ کا رہنے والا تھاجو اپنی ماں کے ساتھ پیر کی شب یادگیرگٹہ کو آیا تھااور منگل کی صبح نہانے کیلئے تالاب گیا تھا تاہم وہ غرق ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں ایک 16سالہ لڑکا تالاب میں غرق ہوگیا۔یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا۔یہ تالاب مندر کے قریب واقع ہے۔یہ لڑکا ضلع کے آتماکورمنڈل کے امرچنتلا علاقہ کا رہنے والا تھاجو اپنی ماں کے ساتھ پیر کی شب یادگیرگٹہ کو آیا تھااور منگل کی صبح نہانے کیلئے تالاب گیا تھا تاہم وہ غرق ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب
کریم نگر: مونتھا طوفان سے متاثرہ کسانوں کی حالت زار پر تشویش
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے وفد کی ملاقات، اہم تجاویز پیش
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع — طلبہ کیلئے نیا موقع

اس تالاب میں قبل ازیں بھی کئی لڑکے، لڑکیاں غرق ہوگئی تھیں جس کے بعد مندر کے حکام نے اس تالاب کے نہانے کے گھاٹوں کو احتیاطی اقدامات کے طورپر مقفل کردیاتھا۔