تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات: کانگریس ایم ایل اے سیتا اکا بیٹے کو ٹکٹ کی خواہشمند

انہوں نے اس سلسلہ میں پارٹی ہائی کمان سے بھی بات کی ہے۔ سیتا اکا کے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی سے اچھے تعلقات ہیں۔ ساتھ ہی وہ اے آئی سی سی میں بھی بہتر تعلقات رکھتی ہیں۔

حیدرآباد: سابق ماؤنواز و کانگریس کی رکن اسمبلی سیتا اکا جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اپنے بیٹے کو ٹکٹ دلانے کی خواہشمند ہیں جبکہ وہ خود اپنے حلقہ مُلگ سے مقابلہ کی خواہشمند ہیں۔

متعلقہ خبریں
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر کرائم پولیس میں کیس درج
آنگن واڑی جائیدادوں پر تقررات کا تیقن

ذرائع کے مطابق کھمم ضلع کے پِناپاکا اسمبلی حلقہ سے وہ اپنے بیٹے سوریہ کو کانگریس کے ٹکٹ کی خواہشمند ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں پارٹی ہائی کمان سے بھی بات کی ہے۔ سیتا اکا کے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی سے اچھے تعلقات ہیں۔ ساتھ ہی وہ اے آئی سی سی میں بھی بہتر تعلقات رکھتی ہیں۔

سیتا اکا مشہور سیاستداں ہیں جو ہمیشہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرتی ہیں۔

کورونا کی وبا کے دوران بھی انہوں نے کئی افراد کی مدد کی تھی۔ چاہے پارٹی کوئی بھی ہو، تمام سیتا اکا کی خدمات کی ستائش کرتے ہیں۔