تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات:مرکزی الیکشن کمیشن،رعیتوبندھواسکیم کی رقم تقسیم کرنے کی اجازت سے دستبردار

مرکزی الیکشن کمیشن (ای سی) نے تلنگانہ انتخابات سے قبل ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے رعیتوبندھواسکیم کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کروانے کیلئے دی گئی اجازت سے دستبرداری اختیار کی ہے جس کی اجازت دو دن پہلے کمیشن نے دی تھی۔

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن (ای سی) نے تلنگانہ انتخابات سے قبل ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے رعیتوبندھواسکیم کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کروانے کیلئے دی گئی اجازت سے دستبرداری اختیار کی ہے جس کی اجازت دو دن پہلے کمیشن نے دی تھی۔

متعلقہ خبریں
عام آدمی پارٹی قائد آتشی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

اس سلسلہ میں احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انتخابی ادارہ کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک ریاستی وزیر نے اس اسکیم کے بارے میں کھلے عام اعلان کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

انتخابی ادارہ نے قبل ازیں اپنے احکام میں تلنگانہ حکومت کو ربیع کی فصل کیلئے اس ماہ کی 28 تاریخ سے پہلے رعیتو بندھو اسکیم کی رقم کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کروانے کی اجازت دی تھی تاہم حکومت کو یہ بھی کمیشن نے ہدایت دی تھی کہ اس کی تشہیر نہ کرے کیونکہ ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف الکٹورل آفیسر کو اپنے فیصلہ سے واقف کروایا۔ریاستی وزیر صحت ہریش راو نے ربیع کی فصل کے لئے رعیتوبندھو کی اسکیم کی رقم کی تقسیم کے بارے میں جلسہ میں اعلان کیا تھااورکہا تھا کہ یہ رقم پیر تک تقسیم کردی جائے گی۔

پچھلے مہینے، حکومت نے ایک مکتوب کمیشن کو تحریر کرتے ہوئے کسانوں کو دی جانے والی اس امداد کو معمول کے مطابق جاری کرنے کی اجازت دینے کی خواہش کی تھی۔

تین دن پہلے کمیشن نے اس کی اجازت دی تھی تاہم کمیشن نے اس کی اجازت واپس لے لی ۔ الیکشن کمیشن نے اس ماہ کی 30 تاریخ کو پولنگ ختم ہونے تک یہ رقم جمع نہ کرانے کی ہدایت دی ہے۔

ای سی کی جانب سے اجازت نہ دینے کی وجہ سے ریاست کے 70 لاکھ کسانوں کے لیے رعیتو بندھو کی امداد روک دی جائے گی۔