جرائم و حادثات

کاروبار میں پارٹنر کی جانب سے دھوکہ، بائیک شوروم کے مالک نے سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے خودکشی کرلی

حیدرآباد: کاروبار میں پارٹنر کی جانب سے دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے ایک بائیک شوروم کے مالک نے سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: کاروبار میں پارٹنر کی جانب سے دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے ایک بائیک شوروم کے مالک نے سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

یہ واقعہ شہرحیدرآباد میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع جگتیال کے کھتلاپور سے تعلق رکھنے والا بائیک شوروم کے مالک نریش نے اپنی اس ویڈیو میں کہا کہ اس کے شوروم کے پارٹنرپرتاپ نے اس کو دھوکہ دیا ہے اسی لئے وہ مایوسی کے عالم میں یہ انتہائی اقدام کررہا ہے۔

اس نے کہاکہ اس کے پارٹنر نے اس کے ساتھ دھوکہ اور ناانصافی کی ہے جس کی وجہ سے وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔

اس نے کہاکہ اس نے پرتاپ کے ساتھ مل کر6 اسکیمات شروع کی تھیں جس میں سے دو اسکیمات مکمل ہوگئیں۔

پرتاپ کو شوروم کامکمل انچارج اس نے بنایا۔اس کے نام پر بینک کھاتہ بھی کھولا۔ اس نے کہاکہ پرتاپ نے اس کو دھوکہ دیا۔