تلنگانہ

تلنگانہ سی ایل پی لیڈربھٹی وکرامارکا کے پیپلز مارچ نے 932کلومیٹرمکمل کرلئے

سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارکا کی یاترا جس کو پیپلز مارچ کا نام دیاگیا ہے نے 932 کلومیٹر مکمل کرلیا ہے۔

حیدرآباد: چندرشیکھرراو زیرقیادت تلنگانہ حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے، عوامی مسائل سے واقفیت اور پارٹی کو نچلی سطح سے دوبارہ مستحکم کرنے کے مقصد سے سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارکا کی یاترا جس کو پیپلز مارچ کا نام دیاگیا ہے نے 932 کلومیٹر مکمل کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دکن فاؤنڈیشن آف کینیڈا (ایچ ڈی ایف سی) بورڈ میٹنگ – بشیر بیگ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی منظوری
دارالعلوم محبوبیہ کا 33 واں یومِ تاسیس شاندار انداز میں منایا گیا
تعلیم و تربیت کا رشتہ بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت — مولانا صابر پاشاہ قادری
فنِ خوش نویسی ہماری قوم کا قیمتی ورثہ — اس کی حفاظت دینی و تہذیبی فریضہ ہے: پروفیسر مظفر علی شہ میری
جماعتِ اسلامی ہند ملک پیٹ کی جانب سے مفت میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

اور جلد ہی یہ یاترا ایک ہزارکلومیٹر مکمل کرلے گی۔

ان کی یاترا 82ویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔جاریہ ماہ کے اواخر میں ضلع کھمم میں بڑے پیمانہ پر جلسہ منعقد کیاجائے گاجس کے ساتھ ہی اس یاترا کااختتام عمل میں آئے گا۔

عادل آباد ضلع کے پپری دیہات میں اپنی یاترا شروع کرنے والے بھٹی وکرامارکا جگہ جگہ عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے سنگارینی کالزیر کے ورکرس کے مسائل بھی معلوم کئے۔ وہ یاترا کے دوران وقفہ وقفہ سے جلسے بھی منعقد کررہے ہیں۔

اے آئی سی سی لیڈروں، انچارجس،پارٹی کے قومی جنرل سکریٹریزبھی اس یاترا میں شامل ہورہے ہیں۔

ان کی یہ یاترا فی الحال ناگرکرنول ضلع کے اچم پیٹ اسمبلی حلقہ میں جاری ہے۔ بھٹی وکرامارکا اپنے آبائی ضلع کھمم میں اس یاترا کا اختتام کریں گے۔

اس موقع پر ہونے والے جلسہ کے لئے راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کو مدعو کئے جانے پر غور کیاجارہا ہے۔