تلنگانہ

تلنگانہ حکومت نے 29 لاکھ اسکولی طلبہ کے لیے ناشتہ اور دودھ کی اسکیم شروع کی

مسٹر پربھاکر نے کہا کہ اس اسکیم سے ریاست بھر کے سرکاری اسکولوں میں پری پرائمری سے لے کر بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والے 29 لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے۔ ریاست گیر ’’بڑی باٹا‘‘ داخلہ مہم کے ساتھ اس اقدام کا مقصد غذائیت کو بہتر بنانا، حاضری میں اضافہ کرنا، اسکول چھوڑنے والے طلبہ کی شرح کم کرنا اور زیادہ سے زیادہ والدین کو سرکاری اسکولوں کا انتخاب کرنے کی ترغیب دینا ہے

حیدرآباد: تلنگانہ میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے موقع پر حیدرآباد کے انچارج وزیر پونّم پربھاکر نے پیر کے روز راج بھون گورنمنٹ ہائی اسکول میں ریاستی حکومت کی خصوصی ’’ناشتہ اور دودھ اسکیم‘‘ کا افتتاح کیا اور طلبہ میں درسی کتابیں اور نوٹ بکس تقسیم کیں۔

متعلقہ خبریں
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ


مسٹر پربھاکر نے کہا کہ اس اسکیم سے ریاست بھر کے سرکاری اسکولوں میں پری پرائمری سے لے کر بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والے 29 لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے۔ ریاست گیر ’’بڑی باٹا‘‘ داخلہ مہم کے ساتھ اس اقدام کا مقصد غذائیت کو بہتر بنانا، حاضری میں اضافہ کرنا، اسکول چھوڑنے والے طلبہ کی شرح کم کرنا اور زیادہ سے زیادہ والدین کو سرکاری اسکولوں کا انتخاب کرنے کی ترغیب دینا ہے

۔
حکومت اس اسکیم پر سالانہ تقریباً 720 کروڑ روپے خرچ کرے گی، جس میں ناشتے کے لیے 540 کروڑ روپے اور دودھ کی فراہمی کے لیے 180 کروڑ روپے شامل ہیں۔ طلبہ کو ہفتے میں چھ دن غذائیت سے بھرپور ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ پیر، بدھ اور جمعہ کو دودھ جبکہ منگل، جمعرات اور ہفتہ کو راگی مالٹ دیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بھوک اور غذائی قلت کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا اور طلبہ کی صحت، توجہ اور تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اساتذہ سے سرکاری اسکولوں میں داخلوں کی تعداد بڑھانے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔


حیدرآباد ضلع میں پہلے مرحلے کے تحت 45 سرکاری اسکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جس سے 12,437 طلبہ کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ پروگرام منا ٹرسٹ کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔


اس موقع پر رکن اسمبلی دانم ناگیندر اور یشوَسونی ریڈی، کلکٹر پرینکا الا، ضلعی تعلیمی افسر (ڈی ای او) یدیا، منا ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لینا جوزف اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔