آندھراپردیشتلنگانہ

ناگرجناساگر پروجیکٹ کے ریڈیل کرسٹ گیٹس کی مرمت جنگی خطوط پر جاری

دو نوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے ناگرجناساگر پروجیکٹ کے ریڈیل کرسٹ گیٹس کی مرمت جنگی خطوط پر جاری ہے۔

حیدرآباد: دو نوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے ناگرجناساگر پروجیکٹ کے ریڈیل کرسٹ گیٹس کی مرمت جنگی خطوط پر جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
حلقہ ناگر جنا ساگر میں 9 دسمبر کو غریبوں میں اراضیات کی تقسیم
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

ہر سال کرسٹ گیٹس کو چکنائی لگانے اور دیگر کام انجام دیئے جاتے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ مرمت کے کام دو دن میں مکمل کرلئے جائیں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ امکانی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر چیز تیار کر لی گئی ہے کیونکہ بارش کے موسم میں بالائی علاقوں سے پانی کے شدید بہاو کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب کرسٹ گیٹس کے نیچے سپل وے کی مرمت کا 60 فیصد سے زائد کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پراجیکٹ حکام نے بتایا کہ دائیں کینال پر گیٹ لگانے کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔