منی پور میں فائرنگ کا تبادلہ، کئی پولیس کمانڈوز زخمی
منی پور کے کم ازکم 4 اضلاع میں سیکوریٹی فورسس اور مسلح گروپس میں بندوقوں کی لڑائی کے کئی واقعات پیش آئے۔ اتوار کے دن دونوں طرف کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

امپھال: منی پور کے کم ازکم 4 اضلاع میں سیکوریٹی فورسس اور مسلح گروپس میں بندوقوں کی لڑائی کے کئی واقعات پیش آئے۔ اتوار کے دن دونوں طرف کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس عہدیداروں نے امپھال میں بتایا کہ اضلاع چوڑاچند پور‘ کاچنگ‘ امپھال ایسٹ اور امپھال ویسٹ میں بندوقوں کی لڑائی کی اطلاع ہے۔ منی پور پولیس کے کئی کمانڈوز اور نامعلوم مسلح گروپ کے ارکان ان جھڑپوں میں زخمی ہوئے۔
زخمی پولیس کمانڈوز کو فوری دواخانہ لے جایا گیا۔ مسح گروپ کی فوری شناخت نہ ہوسکی۔ صورتِ حال پر قابو پانے تمام گڑبڑزدہ اضلاع میں مزید فورس تعینات کردی گئی۔
ضلع انتظامیہ نے ان اضلاع میں کرفیو میں چھوٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے گھٹادیا۔ دارالحکومت امپھال‘ اضلاع امپھال ایسٹ اور امپھال ویسٹ کے تحت ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے جمعرات سے اور فوجی سربراہ منوج پانڈے ہفتہ سے منی پور کے دورہ پر ہیں۔
امن بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سیول سوسائٹی تنظیموں کے بشمول مختلف گروپس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ توقع ہے کہ پیر سے منی پور کے سہ روزہ دورہ پر ہوں گے۔ وہ صورتِ حال کا جائزہ لیں گے اور نسلی بحران کی یکسوئی کریں گے۔
امکان ہے کہ وہ سبھی کمیونٹیز کے ارکان سے ملیں گے۔ تشدد کے واقعات کے مدنظر حکومت منی پور نے ہفتہ کے دن انٹرنیٹ سرویسس کی معطلی 31مئی تک بڑھادی تاکہ افواہیں نہ پھیلیں۔ شمال مشرقی ریاست کے 10 اضلاع میں 3 مئی کے بعد سے پرتشدد جھڑپیں اور حملے ہوئے ہیں۔
آل ٹرائبل اسٹوڈنٹس یونین آف منی پور نے ایس ٹی زمرہ میں میتی برادری کی شمولیت کے مطالبہ کی مخالفت میں ٹرائبل سالیڈاریٹی مارچ نکالا تھا۔ تشدد میں 70جانیں جاچکی ہیں اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔