مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

بے رحم نوجوان نے اپنی ماں، بہن اور بھائی کو قتل کرکے لاشوں کو کتوں کوکے آگے ڈال دیا

گھر کی تلاشی لینے پر 3 لاشوں کے ٹکڑے برآمد ہوئے جس پر پولیس نے گھر میں موجود واحد فرد ملزم محمد الشرقاوی کو حراست میں لے کر آلہ قتل بھی تحویل میں لے لیا۔

قاہرہ: مصر میں بے رحم نوجوان نے اپنی ماں، بہن اور چھوٹے بھائی کو بیدری سے قتل کرکے لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کتوں کے آگے ڈال دیے۔عرب میڈیا کے مطابق اہل محلہ نے ایک گھر سے لاشوں کی بُو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ اس گھر کے افراد دو دن سے غائب ہیں۔

متعلقہ خبریں
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیرخان کی ٹرپل سنچری
ذات پات کی ہراسانی کی شکایت پر دلت بہن بھائی پر گھر کے اندر درانتیوں سے حملہ

گھر کی تلاشی لینے پر 3 لاشوں کے ٹکڑے برآمد ہوئے جس پر پولیس نے  گھر میں موجود واحد فرد ملزم محمد الشرقاوی کو حراست میں لے کر آلہ قتل بھی تحویل میں لے لیا۔

ملزم نے صبح 5 بجے تیز دھار چھری سے پہلے اپنے چھوٹے بھائی کو پہ در پہ وار کرکے قتل کیا اور پھر دوسرے کمرے میں سوئی ہوئی ماں اور بہن کو بھی موت کے گھاٹ اُتاردیا۔ ظالم بیٹے نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کیے۔ بڑے ٹکڑوں کو فریج میں رکھا اور بقیہ ٹکڑوں کو کتے کے آگے ڈال دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذہنی مسائل کا شکار لگتا ہے۔ اسے ذہنی امراض کے مرکز میں رکھا جائے گا اور ماہرین سے علاج کرایا جائے گا۔تاہم ملزم نے اصرار کیا کہ اسے کسی قسم کا نفسیاتی مسئلہ نہیں ہے لیکن ملزم کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس  کا ارادہ قتل کا نہیں تھا لیکن معلوم نہیں یہ سب کیسے ہوگیا۔

a3w
a3w