آندھراپردیش
اسکول بس نہر میں گرپڑی۔بعض بچے زخمی
یہ حادثہ ضلع کے پینوبولی علاقہ میں پیش آیا۔زخمی طلبہ کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نیلورمیں پرائیویٹ اسکول کی بس نہر میں گرپڑی۔
اس حادثہ میں بس میں سواربچوں میں سے بعض بچے زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے پینوبولی علاقہ میں پیش آیا۔زخمی طلبہ کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔
اس واقعہ پر ان طلبہ کے والدین نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔