تجارت

شیئر بازار کو عالمی عوامل کے ساتھ کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج سے ملے گی سمت

مغربی ایشیا کے بحران کے تعلق سے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات میں کیا پیش رفت ہوتی ہے، اس پر کافی کچھ منحصر ہوگا۔ اس کے علاوہ گھریلو سطح پر مارچ میں آٹھ اہم صنعتی شعبوں کی کارکردگی کے اعداد و شمار بھی اسی ہفتے آنے والے ہیں۔

ممبئی: گھریلو شیئر بازاروں میں گزشتہ ہفتے رہی تیزی کے بعد آئندہ ہفتے سرمایہ کاروں کی نظر عالمی عوامل کے ساتھ ساتھ کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج پر بھی رہے گی۔

مغربی ایشیا کے بحران کے تعلق سے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات میں کیا پیش رفت ہوتی ہے، اس پر کافی کچھ منحصر ہوگا۔ اس کے علاوہ گھریلو سطح پر مارچ میں آٹھ اہم صنعتی شعبوں کی کارکردگی کے اعداد و شمار بھی اسی ہفتے آنے والے ہیں۔


سرمایہ کاروں کی نظر ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، ٹیک مہندرا، ٹرینٹ، انفوسیس، ریلائنس انڈسٹریز اور ایکسس بینک جیسی بڑی کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج پر بھی رہے گی۔ گزشتہ ہفتے بازار میں پیر اور جمعرات کو گراوٹ رہی جبکہ بدھ اور جمعہ کو تیزی دیکھی گئی۔ منگل کو امبیڈکر جینتی کے موقع پر تعطیل رہی۔ ہ

فتے کے دوران بی ایس ای کا سینسیکس 943.29 پوائنٹس (1.22 فیصد) چڑھا اور چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح 78,493.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی-50 انڈیکس بھی 302.95 پوائنٹس یعنی 1.24 فیصد کے ہفتہ وار اضافے کے ساتھ 24,353.55 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں زبردست خریداری رہی۔ نفٹی مڈ کیپ-50 انڈیکس ہفتے کے دوران 3.42 فیصد اور اسمال کیپ-100 انڈیکس 4.31 فیصد اچھلا۔ گزشتہ ہفتے سینسیکس کی 30 میں سے 24 کمپنیوں کے شیئرز چڑھے۔

اڈانی پورٹس میں سب سے زیادہ 6.64 فیصد کا اضافہ رہا۔ ایٹرنل میں 5.14 فیصد، پاور گرڈ میں 5.11، ٹیک مہندرا میں 4.96، ٹرینٹ میں 4.78، بی ای ایل میں 4.61، ایشین پینٹس میں 4.41، ہندوستان یونی لیور میں 3.97، این ٹی پی سی میں 3.51 اور ایل اینڈ ٹی میں 3.41 فیصد کی ہفتہ وار تیزی درج کی گئی۔


ٹاتا اسٹیل کا شیئر 2.64 فیصد، الٹرا ٹیک سیمنٹ کا 2.57، کوٹک مہندرا بینک کا 2.33، ٹی سی ایس کا 2.27 اور انفوسیس کا 2.03 فیصد اوپر بند ہوا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک کا شیئر 1.93 فیصد، انڈیگو کا 1.82، بجاج فن سرو کا 1.66، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا 1.28، سن فارما کا 1.24 اور ریلائنس انڈسٹریز کا 1.11 فیصد مضبوط ہوا۔

آئی ٹی سی، ایکسس بینک اور ٹائٹن کے شیئرز بھی سبز نشان میں رہے۔ مہندرا اینڈ مہندرا میں سب سے زیادہ 1.91 فیصد کی ہفتہ وار گراوٹ رہی۔ ماروتی سوزوکی کا شیئر 1.89 فیصد، بجاج فائنانس کا 1.70، ایچ ڈی ایف سی بینک کا 1.30 اور بھارتی ایئرٹیل کا 1.25 فیصد ٹوٹا۔ ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کا شیئر بھی کمی کے ساتھ بند ہوا۔