بس اور ٹرک کی ٹکر میں تین افراد ہلاک، تیس زخمی
موصولہ اطلاع کے مطابق، اندور سے مسافروں کو لے کر ایک نجی بس دہلی جا رہی تھی کہ پنان کے دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر چینل نمبر 100 انٹرچینج پلیا پر صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے آگے جا رہے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
الور: راجستھان میں الور ضلع کے راج گڑھ تھانہ علاقے میں منگل کو ایک بس کے ٹرک سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں بس میں سوار ایک بچے اور ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، اندور سے مسافروں کو لے کر ایک نجی بس دہلی جا رہی تھی کہ پنان کے دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر چینل نمبر 100 انٹرچینج پلیا پر صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے آگے جا رہے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ٹرک میں کیمیکل سے بھرے ڈرم لدے ہوئے تھے۔ اس ٹکر کے نتیجے میں بس ڈرائیور، ایک بچہ اور ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تقریباً 30 مسافر زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو پنان کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد 10 شدید زخمیوں کو الور ریفر کر دیا۔
زخمیوں نے الزام لگایا کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس دو گھنٹے تک موقع پر نہیں پہنچی۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔