تلنگانہ میں 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیشن گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق سرگرم ہے
حیدرآباد : محکمہ موسمیات کے علاقائی مرکز نے ہفتہ کے روز پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے مختلف مقامات پر گرج چمک، آسمانی بجلی اور 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ کی روزانہ موسمی رپورٹ کے مطابق 19 سے 24 جولائی کے درمیان ریاست کے مختلف علاقوں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سطحی تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سات دنوں کے دوران ریاست کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بعض مقامات پر زیادہ بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق سرگرم ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے متعدد علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔